ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی کا ’گڈ گورننس‘ اور’بیٹی بچاؤ‘ محض نعرہ: راہول

مودی کا ’گڈ گورننس‘ اور’بیٹی بچاؤ‘ محض نعرہ: راہول

Mon, 30 Jul 2018 12:36:39    S.O. News Service

نئی دہلی30جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی)  کانگریس صدر راہول گاندھی نے ملک میں بار بار نظام حکومت کو بہتر بنانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے زور دینے پر طنز کستے ہوئے آج کہا کہ ‘گڈ گورننس’ اور ‘بیٹی بچاؤ’ ان کے لئے محض نعرے ہیں اور ان کا حقیقت سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ راہول گاندھی نے وزیر اعظم پر طنزکرتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ “یقین دہانی بابو ‘اور’ گڈ گورننس بابو ‘کی کہانی! ہم نے سنا ہے کہ جس کو منتخب کیا ہے، اس نے ‘بیٹی بچاؤ’ کا محض نعرہ ہی دیا ہے”۔ کانگریس صدر نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ بہار کے مظفر پور میں چلڈرن ہوم کے ہاسٹل میں لڑکیوں پر جنسی زیادتی کے بارے میں اخبار میں شائع خبر کو بھی پوسٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی وقتاً فوقتاً خواتین کو بااختیار بنانے کے نام پر بیٹیوں کو تعلیم دینے اور انہیں آگے بڑھانے پر زور دیتے ہیں۔ اتوار کو ہی انہوں نے ریڈیو پر اپنے ‘من کی بات’ پروگرام میں حکومت میں بہتری کی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ‘سوراج ہمارا پیدائشی حق’ کہنے کا وقت آ گیا ہے۔


Share: